ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہریانہ کانگریس کے کارکنوں پرپولیس نے لاٹھی چارج کیا

ہریانہ کانگریس کے کارکنوں پرپولیس نے لاٹھی چارج کیا

Tue, 07 Mar 2017 20:50:07    S.O. News Service

چندی گڑھ، 7 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں مبینہ زمین گھوٹالے کے مسئلے پر اسمبلی کے گھیراؤ کی کوشش کر رہے کانگریس کے ریاستی صدر اشوک تنور سمیت کئی کانگریسی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پارٹی نے دعوی کیا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہریانہ پولیس کی طرف سے کی گئی لاٹھی چارج میں کئی کانگریسی کارکنوں کو چوٹیں بھی آئی ہیں۔ہریانہ کانگریس نے ریاست میں بی جے پی حکومت کے تحت ہوئے مبینہ زمین گھوٹالے کی مخالفت میں ریاستی اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔حکام نے کہا کہ کانگریس کے کارکنوں کو ہریانہ اسمبلی کی طرف کوچ کرنے سے روکنے کے لیے پولیس نے سیکورٹی کے بھاری انتظامات کئے تھے۔پولیس نے کارکنوں کو روکنے کے لیے جگہ جگہ بیریکیڈ لگایا تھا اور پانی کی بوچھار کا بھی انتظام کیا تھا۔مظاہرین نے جب پولیس کی وارننگ کو نظر انداز کیا، تو پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔پولیس افسر نے کہا کہ کہ تنور سمیت کئی کانگریسی لیڈروں کو حراست میں لے کر سیکٹر- 17کے پولیس تھانے لے جایا گیاہے۔ہریانہ کانگریس کے جنرل سکریٹری پردیپ سنگھ جیل دار نے دعوی کیا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی لاٹھی چارج میں تقریبا 30-35کانگریسی کارکن زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔
 


Share: